ابنا: افغانستان میں نیٹو کی فوجی کمان نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں طالبان کے حملے میں ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی گئي ہے۔ اس بیان میں طالبان کے حملے کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گيا ہے ۔ واضح رہےکہ سنہ دو ہزار بارہ کی ابتداء سے اب تک افغانستان میں دو سو اکیاسی امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔دریں اثناء بعض خبری ذرائع کے مطابق سنہ دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کے حملے کے بعد سے اب تک اس ملک میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار سولہ ہو چکی ہے۔...../169
2 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 361858
افغانستان میں رواں سال کے دوران اب تک تین سو ستر غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔